مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
صدیق الفاروق کے خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں