اشاعتیں

اگست, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں کمی ریکارڈ

تصویر
 ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لیبارٹری رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 75 مقامات کے نمونے پولیو فری نکلےجبکہ 10 نمونوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔بلوچستان کے 23 سیوریج نمونوں میں سے 22 منفی اور ایک مثبت نکلا،خیبر پختونخوا میں 24 نمونے پولیو فری جبکہ 7 میں وائرس موجود ہے۔ پنجاب میں 15 مقامات کے نمونےمنفی اور 12مثبت پائے گئے،سندھ کے 10 نمونےنیگیٹو اور 19 مثبت نکلے۔ اسلام آباد میں ایک مقام پرنمونہ منفی اورتین میں وائرس پایا گیا,آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان  کےتمام نمونے منفی ہیں،تمام ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کی پولیو ریجنل لیبارٹری میں کیے گئے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

شہباز حکومت کے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1065 ارب روپے کم

تصویر
 موجودہ حکومت کے ابتدائی 16 ماہ کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 65 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق جون 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 614 ارب روپے رہا جبکہ فروری 2024ء تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔ مئی 2025ء کے مقابلے جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپے کم ہوا۔ مئی 2025ء تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی اور جون  2024 ء تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے

تصویر
 معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم لاہور میں انتقال کرگئے۔ پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے والد چوہدر محمد اسلم لاہور میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری محمد اسلم کی نماز جنازہ آج ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنسز کے اجراء میں پیشرفت، سیٹلائٹ ڈائریکٹوریٹ قائم

تصویر
 پی ٹی اے نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ لائسنسز کے اجرا کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا۔ پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں سیٹلائٹ ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کردیا گیا جو وائرلیس ڈویژن کے ماتحت  کام کرے گا۔ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہمی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آی ہے، پی ٹی اے نے لائسنسز کے اجراء کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا۔ ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں سیٹلائٹ ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا گیا، ڈائریکٹوریٹ وائرلیس ڈویژن کے ماتحت  کام کرے گا، ڈائریکٹوریٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے لائسنسگ معاملات دیکھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے پی ایس اے آر بی کی جانب سے ارسال قواعد پر اپنی آراء بھجوا دیں، قواعد منظوری، کمپنیز رجسٹریشن کے بعد پی ٹی اے لائسنسوں کا فوری اجراء کرے گا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن تقاضے پورے کرنے والی کمپنیز کو ایک سے دو ہفتوں میں لائسنس جاری کردیا جائے گا، پی ٹی اے پہلے ہی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے سنگل لائسنس تیار کرچکا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کی وجہ بتادی

تصویر
 پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کی وجوہات بتادیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے تسلیم کیا کہ ٹیم پچ اور حالات کو سمجھنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے بیٹنگ میں مطلوبہ رنز نہ بن سکے اور بولرز بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہدف ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور دینا تھا لیکن حالات سے مکمل ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث یہ ممکن نہ ہوا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم نے 180 رنز کو ہدف سمجھا حالانکہ 200 رنز بھی بن سکتے تھے مگر پچ اسپن اور سیم دونوں کے لیے مشکل تھی۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا۔ بولنگ کے حوالے سے رضوان نے کہا کہ صائم ایوب اور سلمان آغا نے ماضی میں اچھی بولنگ کی لیکن جیت کے لیے وکٹیں لینا ضروری تھا جو نہ ہو سکا۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست  دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس، متعدد عمارتیں منہدم

تصویر
 ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ گزشتہ روز ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکیہ کے صوبے بالیک ایسر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا،عمارتیں لرزاٹھی، زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی، مرکز ضلع سندرگی  تھا، زلزلے سے 10 سے زائد عمارتیں گر گئیں، متعد افراد زخمی، استنبول، بورصہ سمیت11 صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترک حکام کے مطابق 601 شدت کے زلزلے کے بعد چند گھنٹوں میں 15آفٹر شاکس آئے، شدت  3سے  5 کے درمیان تھی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تصویر
 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا،  امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی  ہوئی ، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائےگا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائےگا، وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےیاکم کرنےکی مجاز ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

محکمہ موسمیات کی مون سون کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

تصویر
 محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی کر دی ہے ، 14 تا 17 اگست اسلام آباد،کشمیر،بالائی پنجاب،کےپی،گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق اس دوران مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے،18 سے21اگست کے دوران کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، اور پنجاب،بلوچستان،کےپی کےمختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔  ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے شدید بارشوں سےاسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،لاہور،پشاور،نوشہرہ کےنشیبی علاقےزیرآب آسکتےہیں، کمزور انفر اسٹرکچراور درخت اکھڑنے کا                                                                           بھی خطرہ ہے،سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں.                        ...

چیف جسٹس سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات اور ٹیکس تنازعات پر تبادلہ خیال

تصویر
 چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس میں عدالتی اصلاحات اور ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ چیف جسٹس نے متبادل تنازعات کے حل  کے نظام کی کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ٹیکس سے متعلق مقدمات کے فوری حل کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی افسران اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے لیے تربیتی سیشنز جاری ہیں جبکہ مسابقتی کمیشن کے افسران کے لیے بھی جلد اسی نوعیت کی تربیت شروع کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی، عدالتی نظام کی جدید کاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی اور عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تصویر
 پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے  فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج  نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں