اشاعتیں

فروری, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

400 سیکنڈ میں تل ابیب‘: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے ’اسرائیل تک پہنچنے والے‘ ہائپرسونک میزائل کیسے بنائے؟

تصویر
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 فروری کی صبح ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کا اعلان کرتے ہوئے جہاں یہ کہا کہ اسے جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی وہیں ایران کے میزائل پروگرام کو بھی ہدف قرار دیا۔   صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'ہم ایران کے میزائل تباہ کریں گے اور ان کی میزائل صنعت کو زمین بوس کر دیں گے۔ یہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔' امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران 'اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے اور ایسے طویل فاصلے پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہمارے بہت اچھے دوستوں اور یورپی اتحادیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔' ایران کے میزائل پروگرام کو حال ہی میں امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے مذاکرات میں کامیابی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا تھا۔ امریکہ کا اصرار تھا کہ اِس معاہدے میں ایران کے بیلِسٹِک میزائل پروگرام پر بھی حدود مقرر کی جائیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اِس کے پیچھے بڑی حد تک ایران کے بارے میں اسرائیل کے تحفظات ہیں۔

پی آئی اے سمیت تمام بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز کے مشرق وسطیٰ کے لیے آپریشنز معطل

تصویر
  خطے میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے لیے اپنے فضائی آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، متعدد ایئرلائنز نے یا تو اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا انھیں دوسرے راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔     متعدد کمپنیوں نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات حفاظتی نقطۂ نظر کے تحت کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے شیڈول تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، یہ معطلی ابتدائی طور پر کل (اتوار) شام تک یا فضائی حدود کی بحالی تک نافذ العمل رہے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے شیڈول پروازیں اپنا آپریشن جاری رکھیں گی مگر حفاظت کے پیش نظر اُن کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ پروازیں طویل راستوں سے ہوتی ہوئیں منزل مقصود تک پہنچیں گی۔ قطر ایئرویز کی...

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے

تصویر
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل ہے اور امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں۔ ادھر پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں