اشاعتیں

رواں ماہ مہنگائی 22.5 سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان: رپورٹ

تصویر
 اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 22.5 فیصد سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اگلے ماہ مہنگائی مزید کمی سے 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہر گزرتے مہینے پاکستان کی اکنامک اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

تصویر
 کراچی: (میڈیازا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافہ کیساتھ 2254 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی۔ 

میامی اوپن : ایلینا ریباکینااورڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں

تصویر
  فلوریڈا:  قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے  میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا کو 4-6 ،6-0 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں حریف روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کا مقابلہ امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز سے ہوگا۔ دوسری جانب بیلاروس کی ٹینس...

میامی اوپن :گریگوردیمتروف اورالیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

تصویر
  فلوریڈا:  جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور بلغاریہ کے ٹینس سٹار گریگور دیمتروف اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے   میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔  میامی گارڈنز، فلوریڈا اور امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہنگری کے ٹینس کھلاڑی فیبیان ماروزان کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل راؤنڈ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ ک...

عیدا لفطر پرپاکستانی اور ہالی ووڈ سمیت 4 فلمیں نمائش کیلئے تیار

تصویر
  لاہور:(ویب ڈیسک )رواں برس بھی عیدالفطر کے موقع پر ایک پاکستانی اور تین ہالی ووڈ فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم’ دغا باز دل‘جسے عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، دغا باز دل کی کاسٹ میں مہوش حیات، علی رحمان، بابر علی، سلیم شیخ، مومن ثاقب، لیلا واسطی اور عائشہ خان شامل ہیں۔ تین ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم ’گوڈ زیلا ایکس کونگ دی نیو ایمپائر‘ دنیا بھر میں 28 مارچ کو سینما گھر کی زینت بنے گی، ایڈم وِنگرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ’مونسٹر‘ فلم کی کہانی کنگ کونگ اور گوڈ زیلا کے گرد گھومتی ہے جو انڈر گراؤنڈ ورلڈ کے مونسٹر سے مقابلہ کرتے ہیں۔ دوسری ہالی ووڈ فلم ’منکی مین‘ مشہور اداکار دیو پٹیل کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے،اس فلم کی کہانی ایک ایسے گمنام شخص کے گرد گھومتی ہے جو کرپٹ لیڈرز سے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے۔ تیسری فلم ’سول وار‘ پاکستانی سنیما گھروں میں عید پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم ہے،اس فلم کی کہانی امریکہ میں شروع ہونے والی ایک ایسی ’سول وار‘ کے گرد گھومتی ہے جو ملک ...

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

تصویر
 راولپنڈی: (میڈیازا نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو کچھ دیر بعد ہسپتال سے روانہ کیا جا رہا ہے، پرویز الٰہی کی طبیعت بہت بہتر ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی کچھ ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار تھا وہ آ گئی ہیں، پرویز الٰہی کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔

خفیہ اطلاع پر وزیرتعلیم کا چھاپہ، نقل کرواتے عملہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

تصویر
  تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کی خفیہ ٹیموں کی امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ جاری، ساندہ میں نقل کی اطلاع ملنے پر وزیر تعلیم متعلقہ امتحانی مرکز پہنچ گئے، گورنمنٹ ایم آئی ہیپی سکول نیشنل ٹاؤن ساندہ میں بڑے پیمانے پر نقل کی جا رہی تھی جسے وزیر تعلیم نے نقل کرواتے عملہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کے اچانک پہنچے پر نگران عملہ حواس باختہ ہو گیا، سپرنٹینڈنٹ اور نگران عملہ نقل میں ملوث پایا گیا، بعض امیدوار دوسرے امیدراوں کی جگہ پرچہ دیتے بھی پائے گئے، وزیر تعلیم نے نقل کے جرم میں ملوث عملہ کے 5 افراد گرفتار کروا دیئے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور مریم نواز کے ہوتے ہوئے بوٹی مافیا کو پنپنے کی اجازت نہیں ملے گی، بوٹی مافیا کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی، طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مریم نواز اور رانا سکندر حکومت میں ہیں، بوٹی مافیا کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، بوٹی مافیا کو متنبہ کر رہا ہوں کوئی بھی ریڈ لائن عبور نہ کرے، ریڈ لائن عبور کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ب...