اشاعتیں

خیبر پختونخواہ کے سیاحتی علاقے سوات اور کالام میں فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب کر دی گئی

تصویر
 موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ خیبر پختونخواہ  کے علاقے  کالام اور سوات میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے ذریعے فلڈ ارلی وارننگ سسٹم نصب کردیاگیا۔۔ سسٹم عوام کو سیلاب سے کافی حد تک بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔۔  قدرتی حسن سے مالامال پاکستان کی وادی  سوات  کو سب سے زیادہ خطرہ سیلابوں اور طغیانی سے ہوتا ہے  لیکن اب اس سی بر وقت آگاہی ہو گی .  کیونکہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پتہ چل جائے گا کہ سیلاب کب آرہا ہے  اور کتنی شدت کا ہے۔  دریائے سوات پر فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کی  تنصیب آرٹیفشل انٹیلینجس کی مدد سے کی گئی ہی جو  انتہائی موثر انداز میں کام کرتا ہے..  یہ سسٹم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نصب کیا گیا  ہے۔ اس سسٹم میں کیمرے،سنسسر اور واٹر گیج انسٹال کیے گنے ہیں. جن سے ناصرف  پانی کے مقدار بلکہ اس کی رفتار کا پتہ چلتا ہے.. دفاتر میں رکھے ہوے سسٹمز ہوں یا گھروں میں رکھے لیپ ٹاپس. یہ سسٹم انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو  سیلاب کی اطلاع آن لائن دیتا ہے  منصوبے پر سی...

انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہوکر 277 روپے 40 پیسے ہو گئی

تصویر
 تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک میں میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح  84  ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 84 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

تصویر
 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں بازارِ حصص میں کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 48000 پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرکے 84183 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جب 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

چین کا پاکستانی حکام سے کراچی دھماکے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

تصویر
 اکستان میں قائم چینی سفارتخانے نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکے کی مذمت اور اس واقعہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اکتوبر کو رات 11 بجے پورٹ قاسم اتھارٹی الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ سے چینی عملے کو لانے والے ایک قافلے پر حملے میں 2 چینی شہری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی قونصل خانہ شدت پسند حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شہریوں کے اہلخانہ سے گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ چینی قونصل خانے نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چینی قونصل خانے نے بتایا کہ ان کی جانب سے فوری طور پر ایک ایمرجنسی پلان لانچ کردیا گیا ہے۔ چینی قونصل خانے نے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حملے کی جامع تحقیقات کریں اور ملوث افراد کو سزا دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے

تصویر
                                                       امین گنڈا پور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئ اتوار کو اسپیکر بابر سلیم سواتی کے زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی سے متعلق قرار دادیں پیش کی گئیں جنہیں اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔  صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک علی امین گنڈا پور بھی ایوان پہنچ گئے جہاں ارکان اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے، 3 بندوں کے ساتھ کے پی ہاؤس سے نکلا ، اکیلا 12 اضلاع کراس کر کے یہاں پہنچا ہوں، اللہ جانتا ہے جیب میں پیسے بھی نہیں ہیں۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے اور ہم پر حملہ کیا، ہماری پارٹی پر حملہ کرنے والے آئے روز ایکسپوز ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی سے نشان چھینا گیا ، ہمار...

کراچی دھماکا، 2 غیرملکیوں سمیت 3 افراد جان سے گئے ، زخمیوں کی تعداد 17 ہوگئی

تصویر
 کراچی ایئرپورٹ کے باہر سگنل کے قریب زور دار دھماکے میں 3 غیرملکی سمیت 4 افراد جان سے گئے ۔ دھماکے میں ایک رینجرز اور پولیس اہلکار سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ 10 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ۔ قافلہ قریب پہنچتے ہی دہشت گرد نے کار غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہاتھا، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ کار کی نمبر پلیٹ، چیسس نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں سے ایک دھڑ ملا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا دھڑ ممکنہ طور پر خودکش بمبار کا ہوسکتا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، مرنے والے غیرملکیوں کی شناخت لی جون، وہ چون زن اور لی زہاو کے نام سے ہوئی ۔ سی ٹی ڈی  سمیت دیگر اداروں کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب چینی سفارتخانے نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک ز...

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے رواں ہفتے نئی بلندیوں کو چھولیا

تصویر
 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ مارکیٹ پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار 239 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار تیراسی ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔ ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس پونے تین فیصد اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں 80.5 ارب روپے مالیت کے پونے دو ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 226 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کپیٹلائزیشن10ہزار653ارب روپے سے بڑھ کر 10 ہزار  879  ارب روپے پر پہنچ گئی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں