خیبر پختونخواہ کے سیاحتی علاقے سوات اور کالام میں فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب کر دی گئی
موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ خیبر پختونخواہ کے علاقے کالام اور سوات میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے ذریعے فلڈ ارلی وارننگ سسٹم نصب کردیاگیا۔۔ سسٹم عوام کو سیلاب سے کافی حد تک بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔۔ قدرتی حسن سے مالامال پاکستان کی وادی سوات کو سب سے زیادہ خطرہ سیلابوں اور طغیانی سے ہوتا ہے لیکن اب اس سی بر وقت آگاہی ہو گی . کیونکہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پتہ چل جائے گا کہ سیلاب کب آرہا ہے اور کتنی شدت کا ہے۔ دریائے سوات پر فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب آرٹیفشل انٹیلینجس کی مدد سے کی گئی ہی جو انتہائی موثر انداز میں کام کرتا ہے.. یہ سسٹم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔ اس سسٹم میں کیمرے،سنسسر اور واٹر گیج انسٹال کیے گنے ہیں. جن سے ناصرف پانی کے مقدار بلکہ اس کی رفتار کا پتہ چلتا ہے.. دفاتر میں رکھے ہوے سسٹمز ہوں یا گھروں میں رکھے لیپ ٹاپس. یہ سسٹم انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو سیلاب کی اطلاع آن لائن دیتا ہے منصوبے پر سی...