اشاعتیں

صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس

تصویر
 صدر آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ خیال رہےکہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں ...

وفاق اور سندھ حکومت نے نہروں کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا

تصویر
 وفاق اور سندھ حکومت نے نہروں کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ صدر ن لیگ نواز شریف کی ہدایت پر رانا ثنا اللہ نے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں رانا ثنا نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نہروں کے معاملے پر سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی بھی نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے 1991 کے معاہدے کے تحت  پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا

تصویر
 سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر  ن لیگ  نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی  خواہاں ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

تصویر
 روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورخے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور  14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں  گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستانی نوجوانوں کےلئے روزگار کے وسیع مواقع، انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز

تصویر
 نوجوانوں  کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے  انٹرنیشل فوڈ چین فوڈ پاپا کا پاکستان میں آغاز کردیا گیا  شیخانی گروپ کے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا گیا۔۔ شہر قائد  سمیت ملک بھر میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔ علی شیخانی کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں 50 ہزار لوگوں کو نوکری دی جائے گی ، کراچی ،لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی  میں 5  لاکھ نوکریاں دی جائیں گی۔ جبکہ  پاکستانی نو جوانوں کو  بیرون ملک روزگار کے وسیع مواقع بھی فراہم کیئے جائیں  گے، جن میں  یو اے  ای ،یو ایس اے، عمان ، آسٹریلیا اور یوکے شامل ہیں۔۔ملک  بھر کے  80 فیصد ریسٹورنٹس ن کی جانب سے  نئی متعارف ہونے والی فوڈ چین کے ساتھ  عوام کو خدمت دینے کے لیئے  معاہدے بھی زیر غور ہیں۔ فوڈ پاپا  کے سی ای او علی شیخانی کا کہنا تھا  فوڈ پاپا  کے ساتھ کام کرنے والے نوجواںو ں  کو انشورنس کی سہولت بھی  مہیا ہوگی  جبکہ انکے خاندان کے لیئے اسکول اور اسپتال بھی تعمیر کئے جائیں گے...

خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی ٹرک دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔

تصویر
 آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار صاحب، مہربانی کرکے سکرنڈ کے رہائشی خالد جوکھیو اور اس کے بچوں کی فریاد سنیں۔ خالد جوکھیو کی قسطوں پر لی گئی 1984 ماڈل ٹرک (SBB-037) دو ماہ قبل چور چرا کر لے گئے، جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بے یار و مددگار بستر کا ہو گیا۔ اس کے گھر والوں کا گزارا اسی ٹرک پر ہوتا تھا، اور وہ رات دن محنت مزدوری کرکے ٹرک کی قسطیں ادا کرتا تھا۔ ٹرک چوری ہونے اور بیماری کی وجہ سے قسطیں نہ ادا نا کر سکا تاہم سابقہ ٹرک مالک بھی بار بار پیسے مانگنے لگا۔ خالد کو صدمے میں بستر پر پڑا دیکھ کر اس کے گھر والے زار و قطار روتے رہے، حتیٰ کہ ان کی آنکھیں سوجھ گئیں، اور وہ کھانے پینے سے بھی لاچار ہوگئے۔ اس کے بھائی نے آئی جی اور ایس ایس پی سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹرک  واپس کروایا جائے اور بھائی کو لاچاری والی زندگی سے نجات دلوائیں میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں  

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

تصویر
تحقیقاتی صحافت کے اسرار و رموز اور  پاکستان امریکہ اسٹریٹجک تعلقات پر نظر  ثانی کے لیئے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد امر یکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور  میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے  تعاون سے امریکہ-پاکستان شراکت داری کے عنوان سےشہر قائد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں  کے لیئے  تین روزہ ورکشاپ  کا انعقاد کیا گیا  جس میں پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو  اور  سوشل میڈیا پر  کام کرنے والے صحافیوں  کو  تحقیقاتی صحافت  اور  پاکستان امریکہ اسٹریٹجک تعلقات پر تفصیلی اور تجرباتی  بریفنگ دی گئی ۔۔ تربیتی ورکشاپ میں سینئر صحافی تہمینہ قریشی ،  میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر  مبشر بخاری،  فاطمہ علی ، توصیف رازی ملک، اور لبنا جرار نقوی  نے  صحافیوں کی   رپورٹنگ میں  نکھار لانے کے لیئے گفتگو میں کہا ۔۔ تحقیقاتی صحافت  میں باوثوق ذرائع کا استعمال ، اور  مختلف  حقائق کی جانچ پڑتال  کرنا ضروری ہے۔ میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے صدر مبشر بخاری نے آر ٹی آئی   قانون  کے بارے میں تفصیلی گفتگو...