وزیر داخلہ سندھ کا یوم علیؓ پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
کراچی: (میڈیازا نیوز) وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے حکم دیا کہ یوم علیؓ، یوم القدس اور تیسرے عشرے کی طاق راتوں کی مناسبت سے سکیورٹی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے کہا کہ یوم علیؓ کی مناسبت سے مرکزی اور چھوٹے بڑے تمام جلوسوں کی سکیورٹی کو حکمت عملی کے تحت فول پروف بنایا جائے، جلوسوں کے مرکزی روٹس پر منتخب کردہ بلند عمارتوں سے بھی خاطر خواہ حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
ضیاء الحسن النجار نے کہا کہ روٹس پر سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے، مساجد میں محافل شبینہ، واعظ وغیرہ کے مواقعوں پر سکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیکر شاپنگ سینٹرز وغیرہ پر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں