ججز کے خط کا معاملہ، حامد خان کا چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ
تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔
میڈیازانیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ ججز کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے، سپریم کورٹ کو اس خط پر از خود نوٹس لینا چاہیے تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے، ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں