انوشکا شرما اور کوہلی بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہورہے ہیں؟ پوسٹ وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔
ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں