نئی دہلی: کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ، ریلی، مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی

 نئی دہلی: (میڈیازا نیوز) نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔


وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کرنے کے خلاف ’سیو ڈیموکریسی‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن پارٹیز نے ریلی نکالی، ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے وزیراعظم نریندرا مودی کی اپوزیشن مخالف پالیسیوں اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے کے خلاف آواز بلند کی، اپوزیشن رہنما نے کہا یہ جنگ انصاف اور سچائی کے لئے ہے، یہ جنگ ملک، جمہوریت، آئین، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی حفاظت کیلئے ہے۔

اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ کیجریوال تب تک نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آجاتا، بی جے پی اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لئے وفاقی ایجنسی کا استعمال کر رہی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان