’یوکرین پہنچنے پر انعام دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا‘، ماسکو حملے کے ملزمان کا بیان
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو حملے میں ملوث ملزمان نے تفتیش کے دوران کہا ہے کہ انہیں یوکرین پہنچنے پر انعام دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ حملے کے دوران ٹیلی گرام میسنجر پر ایک شخص سے وائس نوٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ ’حملے کے بعد دہشت گرد ایک کار میں سوار ہو کر روسی-یوکرائن سرحد پہنچے تاکہ وہ کیف پہنچ کر انعام حاصل کرسکیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا‘۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم میں یوکرین کے نمائندوں کے ممکنہ ملوث ہونے اور حملے کی مالی معاونت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
جب کہ یوکرین پہلے ہی ماسکو حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرچکا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی دہشت گرد تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں