طویل ترین خدمات سرانجام دینے والی امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ انتقال کر گئیں

 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور دنیا کی سب سے طویل خدمات سرانجام دینے والی  امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ بیٹ نیش 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 سال تک خدمات سرانجام دینے والی امریکی فلائٹ اٹینڈنٹ بیٹ نیش کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جس کی تصدیق ان کی ائیرلائن کی جانب سے کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ بیٹ نیش نے 1957 میں آغاز کیا اور سب سے زیادہ وقت تک خدمات انجام دینے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بیٹ نیش نے اپنے کیریئر کا آغاز 21 سال کی عمر میں ایسٹرن ایئر لائنز کے ساتھ کیا جو امریکن ایئر لائنز کی پیش رو ہے اور وہ واشنگٹن ڈی سی اور بوسٹن کے درمیان اپنی شٹل فلائٹ پر کام کر رہی تھیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد وہ 17 مئی کو ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

ایسوسی ایشن آف پروفیشنل فلائٹ اٹینڈنٹس ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقائق کی جانچ کے ساتھ معتبر رپورٹنگ کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان