عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، چیف منسٹر وزیروں کیساتھ سختی کریں: بلاول بھٹو
کراچی: (میڈیازا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، اب ہمیں ڈلیور کرنا چاہئے، عوام نفرت کی سیاست کی بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں، چیف منسٹر کو وزیروں کے ساتھ اب تھوڑی سختی کرنا پڑے گی۔
پی پی پی سندھ کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن تو گزر چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، اب فوکس کرنا ہو گا کہ محدود وسائل میں مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے، اراکین اسمبلی کا عوام سے رابطہ جاری رہنا چاہیے، اراکین اسمبلی کو عوام کو وقت دینا پڑے گا، ہمیں محدود وسائل سے گورننس کو بہتر کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیا کر رہا ہے کیا نہیں اس سے غرض نہیں، ہمیں عوامی مسائل حل کرنے چاہئیں، وزیراعلیٰ چیک کریں وزرا آفس آتے ہیں یا نہیں، تمام وزرا کی کارکردگی کی رپورٹ لوں گا، ہر چھ ماہ میں کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، تمام منسٹرز عوام سے رابطوں کو یقینی بنائیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں