اشاعتیں

کشتی حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم

تصویر
  وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی  کرکے انہیں ریسکیو کیا گیا تھا۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کیے گئے افراد اور ان کے اہلخانہ کے مابین روابط اور ان کی مدد کیلئے سرگرم ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی اور مدد کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا، خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے

تصویر
  راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔  صدیق الفاروق کے خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مرحوم لیگی رہنما کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی  جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

یونان تارکین وطن کی کشتی الٹنے کا معاملہ، 500 افراد تاحال لاپتا

تصویر
  اقوام متحدہ کے  انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان جیریمی لارینس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 500 سے زائد افراد کی بڑی تعداد اب بھی لاپتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں دوسری جانب یونانی حکام نے کوسٹ گارڈز کی جانب سے تارکین وطن کی کشتی کو رسی سے باندھنے کے باعث کشتی ڈوبنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کی جانب سے کشتی کو رسی سے باندھنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جبکہ کشتی میں سوار دو تارکین وطن مسافروں نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا۔ ابتدائی طور پر کوسٹ گارڈز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اہلکاروں نے محفوظ فاصلہ قائم رکھتے ہوئے کچھ دیر کیلئے رسی پھینکی تھی تاہم وہ رسی کشتی کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ اپنا توازن قائم رکھتے ہوئے تارکین وطن کی کشتی تک محفوظ طریقے سے پہنچنے کیلئ...

ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک

تصویر
 پاکستان  میں لاکھوں زندگیاں  خطرے میں۔۔ماحولیاتی آلودگی کا بڑھتا عفریت۔۔عوام کی زندگیوں میں زہر گھولتا جا رہا ہے۔۔دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں پر طویل بحث و مباحثہ بھی فی الحال ماحولیاتی مسائل کو کم کرنے میں ناکام رہا۔۔ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ  فضا میں زہر  گھو لنے والے ذرات  نے پاکستان کے  صوبہ پنجاب کو سب سے زیادہ متا ثر کیا ہوا ہے۔۔باغوں کا شہر کہلانے والا پنجاب ہر سال  سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شدید آلودگی کی لپیٹ میں آ جاتا ہے ۔۔ جس کے باعث سانس کے امراض میں مسلسل ہونے والا اضافہ انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کر رہا ہے۔۔ ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی وجوہات کیا؟ فضا میں کاربن گیسسز کا بڑھتا دباو، جنگلات کی کٹائی،صنعتی سرگرمیوں کا  بڑھتے رہنا ، فوسل فیول کا استعمال ۔ پاکستان میں فضائی آلودگی کا بحران بھارت سے آنے والی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ ایک اہم وجہ ہے۔ بھارت میں کروڑوں گاڑیوں سے دھویں کے اخراج، صنعتی آلودگی اور موسمی زرعی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ پاکستان پہنچتی ہے اور مقامی فضائی آلودگی کو خطرناک حد تک بڑھا دیتی...

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تصویر
 سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بختاور بھٹو  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا،اور اللہ کی اس نعمت پر شکر ادا کیا، بختاور بھٹو نے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ کے بعد مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021ء کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور تیسرے بیٹے سے بڑیے دو بیٹے میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ

تصویر
 انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی تیسرے میچ سے متعلق میٹنگ ہوئی، ٹیم مینجمنٹ اسپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر شامل کرنے کی خواہاں ہے، زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں شمولیت کے امکان کم ہے، ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں۔ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یعنی 24 اکتوبر کو شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے تھے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 2 ارب ڈالر قرض کا خواہاں

تصویر
 آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے واشنگٹن میں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد کی ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف  کی نجی اوکامورا سے ملاقات کی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کی خواہش کا اظہارکردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے ٹیکس بیس میں اضافے، صوبائی زرعی آمدنی پر ٹیکس کی وفاقی ٹیکس سے ہم آہنگی سے آگاہ کیا۔ سبسڈیز میں توازن اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے پر بھی تبادلہ  خیال کیا گیا۔  نجی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے، مالیاتی اور بیرونی شعبے میں مدبرانہ پالیسیوں کے تسلسل سے متعلق اقدامات زیر بحث آئے ۔ آئی ایم ایف کے زیر اہتمام اصلاحات کے مستقل نفاذ کی اہمیت و ضرورت پر زوردیا گیا۔ پاکستانی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان کے معاشی استحکام میں حمایت اور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پاکستان میں اصلاحات کے تسلسل ، مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا...