اشاعتیں

انسان کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجودگی کا انکشاف

تصویر
 ایک مختصر مگر انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند انسانوں کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ انسان کے دماغ، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ خون میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ماضی میں کہ چکا ہے کہ مائکرو پلاسٹک انسانی صحت کے لیے زیادہ اور بڑا خطرہ نہیں ہوتے، تاہم حالیہ تحقیقات میں ان کے خطرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مائکرو پلاسٹک ہوا، پانی، خوراک اور سانس لینے کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر جسم کے انتہائی پیچیدہ اعضا میں بھی پہنچ رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ ننھے پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے فالج، امراض قلب، تیزابیت، کینسر اور دیگر بیماریوں ہوسکتی ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

چہل قدمی امراض قلب سے بھی بچانے میں مددگار

تصویر
 ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چہل قدمی جہاں دیگر طبی فوائد دیتی ہے، وہیں یہ امراض قلب اور خصوصی طور پر دل کے بے ترتیب دھڑکنے سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق برطانیہ میں پانچ لاکھ افراد پر 13 سال تک کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو شخص جتنی تیزی سے چہل قدمی کرتا ہے، اس میں دل کی بے ترتیب دھڑکنے کی بیماری سے بچنے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 40 سے 69 سال تک تھیں اور ان میں زائد الوزن افراد بھی شامل تھے جب کہ نصف تعداد خواتین کی تھیں۔ ماہرین نے بعض رضاکاروں کو تحقیق کے وقت خصوصی گھڑی پن کر چہل قدمی کرنے کا کہا تھا جب کہ بعد میں ماہرین نے تمام رضاکاروں سے سوالات بھی کیے اور ان کے جوابات کی روشنی میں نتائج اخذ کیے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان

تصویر
 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے  رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔ دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریباً 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا جبکہ پرزہ گرنے سے قریبی مکانات بھی لرز اٹھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ آج شیوپوری کے قریب ایک گھر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک غیر دھماکہ خیز پرزے کے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث ہوا اور  واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

اسلام آباد: سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے

تصویر
  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکوٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا۔ سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف کے جز میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی، نندی پور، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور گدو747کے ٹیرف میں کمی کے درخواست دائر کی گئی تھی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای (ریٹرن آف ایکوٹی) ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں ہو جائے گا جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن کی مدمیں روپے کی قدر میں گراوٹ کو 70فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ٹیرف میں کمی کی درخواست کی سماعت کے بعد رواں سال 22 ارب روپےکے  ریلیف کا  جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

تمباکو نوشی کا بڑھتا استعمال: نسلوں کی تباہی کا سامان

تصویر
پاکستان میں گٹکا ، ماوا، سگریٹ ،کے بعد   ویپ جیسے خطرناک نشے کا   استعمال  ایک فیشن کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔۔ جس سے  دل ،ذیابطیس،  بلڈ پریشر ، دمہ اور  پھیپھڑوں کے سرطان  جیسی  بیماریاں سر فہرست ہیں ۔۔ کراچی میں   قانون سازوں، ماہرین صحت، اور سول سوسائٹی کی تنظیموں  کی جانب سے تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات پر غور کرنے کے لیئے    بیٹھک کا اہتمام کیا گیا ۔۔ جس میں   حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمباکو اور ابھرتی ہوئی نیکوٹین مصنوعات کے لیے جامع ضوابط پر فوری عمل درآمد کرے۔ یہ مطالبہ کراچی میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی پالیسی ڈائیلاگ کے دوران اٹھایا گیا ۔  خاص طور پر نوجوانوں میں ای سگریٹ، نیکوٹین پاؤچز اور ذائقہ دار تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر  تشویش کا اظہار کیا گیا ۔  شرکاء  کا کہنا تھا  نوجوانوں میں نکوٹین کی کھپت میں اضافہ پالیسی کی خامیوں اور تمباکو کنٹرول کے موجودہ قوانین میں کمزور نفاذ  کی وجہ سے بڑھ گیا ہے۔ سندھ اسمبلی سے متحدہ...

وزیراعظم نے نئی نہروں کی تعمیر رکوادی، منصوبہ صوبوں کے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا

تصویر
 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نئی نہروں کی تعمیر کا کام رکواتے ہوئے منصوبے کو صوبوں کے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے بلاول بھٹو کی قیادت میں  وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، راجہ پرویزاشرف، ہمایوں خان،  ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔ ملاقات میں دریائے سندھ میں نہریں نکالنے کے معاملے پر بات ہوئی  جس میں وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کا کام رکوانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر آج پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اجلاس ہوا جس میں نہروں کے معاملے  پر باہمی رضامندی سے کام کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی بروز جمعہ بلایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائےکے بغیر نہیں ہوگی۔ مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے تک نئی نہریں نہ...

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تصویر
 بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔  گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی  علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا  جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔ بھارتی وزار...