اشاعتیں

محکمہ موسمیات کی مون سون کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

تصویر
 محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافےکی پیشگوئی کر دی ہے ، 14 تا 17 اگست اسلام آباد،کشمیر،بالائی پنجاب،کےپی،گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق اس دوران مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے،18 سے21اگست کے دوران کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، اور پنجاب،بلوچستان،کےپی کےمختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔  ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے شدید بارشوں سےاسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،لاہور،پشاور،نوشہرہ کےنشیبی علاقےزیرآب آسکتےہیں، کمزور انفر اسٹرکچراور درخت اکھڑنے کا                                                                           بھی خطرہ ہے،سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں.                        ...

چیف جسٹس سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات اور ٹیکس تنازعات پر تبادلہ خیال

تصویر
 چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس میں عدالتی اصلاحات اور ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ چیف جسٹس نے متبادل تنازعات کے حل  کے نظام کی کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ٹیکس سے متعلق مقدمات کے فوری حل کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی افسران اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے لیے تربیتی سیشنز جاری ہیں جبکہ مسابقتی کمیشن کے افسران کے لیے بھی جلد اسی نوعیت کی تربیت شروع کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی، عدالتی نظام کی جدید کاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی اور عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تصویر
 پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے  فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج  نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔  میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

سندھ حکومت کامحکمہ زراعت میں کسان خواتین کے لئے خصوصی ڈیسک کے قیام کا فیصلہ

تصویر
 حکومت نے خواتین کسانوں کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کا  ایگریکلچرل سیکٹر مزید تعاون کا طلب گا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں وفاق ، پی پی ایف، انٹرنیشنل ٹرید سینٹر اور یورپی  یونین کے تعاون سے  منعقدہ   دو روزہ کانفرنس میں وہ  خواتین جو اپنا کاروبار کر کے خاندان کی کفالت کرتی ہیں اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے   سندھ اسمبلی میں وومن ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی  وزیر شاہینہ شیر  علی  کا کہنا تھا ہم بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے لے کر چلتے ہوئے ایک تو چھوٹے کاروبار کرنے والی خواتین کو سپورٹ کر رہے ہیں دوسرا جیل  میں قید خواتین کی تربیت اور انہیں نئے کاروبار شروع کروانے کے لیئے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ  کر اپنے خاندان کے لیئے کچھ اچھا کرسکیں۔آنے والے وقت میں  وہ خواتین جو  جیل یا کسی  دار الامان سے نکلتی ہیں انہیں رہنے کے لیئے ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی ۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر اورنگزیب خان اور وزی...

انسان کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجودگی کا انکشاف

تصویر
 ایک مختصر مگر انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صحت مند انسانوں کے گلے کی شریانوں میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ انسان کے دماغ، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ خون میں بھی مائکرو پلاسٹک موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ماضی میں کہ چکا ہے کہ مائکرو پلاسٹک انسانی صحت کے لیے زیادہ اور بڑا خطرہ نہیں ہوتے، تاہم حالیہ تحقیقات میں ان کے خطرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مائکرو پلاسٹک ہوا، پانی، خوراک اور سانس لینے کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر جسم کے انتہائی پیچیدہ اعضا میں بھی پہنچ رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ ننھے پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے فالج، امراض قلب، تیزابیت، کینسر اور دیگر بیماریوں ہوسکتی ہیں۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

چہل قدمی امراض قلب سے بھی بچانے میں مددگار

تصویر
 ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چہل قدمی جہاں دیگر طبی فوائد دیتی ہے، وہیں یہ امراض قلب اور خصوصی طور پر دل کے بے ترتیب دھڑکنے سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق برطانیہ میں پانچ لاکھ افراد پر 13 سال تک کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو شخص جتنی تیزی سے چہل قدمی کرتا ہے، اس میں دل کی بے ترتیب دھڑکنے کی بیماری سے بچنے کی امید زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 40 سے 69 سال تک تھیں اور ان میں زائد الوزن افراد بھی شامل تھے جب کہ نصف تعداد خواتین کی تھیں۔ ماہرین نے بعض رضاکاروں کو تحقیق کے وقت خصوصی گھڑی پن کر چہل قدمی کرنے کا کہا تھا جب کہ بعد میں ماہرین نے تمام رضاکاروں سے سوالات بھی کیے اور ان کے جوابات کی روشنی میں نتائج اخذ کیے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان

تصویر
 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے  رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔ دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریباً 8 سے 10 فٹ گہرا گڑھا بن گیا جبکہ پرزہ گرنے سے قریبی مکانات بھی لرز اٹھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ آج شیوپوری کے قریب ایک گھر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک غیر دھماکہ خیز پرزے کے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث ہوا اور  واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں  کلک   کریں