واٹسن کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی! کیا بورڈ 2 کوچز تقرر کرسکتا ہے؟

 سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں کوچنگ کی عدم دلچسپی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دونوں فارمیٹس کیلئے الگ الگ کوچز کا تقرر کرسکتا ہے۔



میڈیازا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے شین واٹسن سے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بات چیت جاری ہے، تاہم وہ ریڈ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کوچنگ کی دلچسپی نہیں رکھتے۔


واٹسن نے ابتدا میں فیملی وجوہات کی وجہ سے خاص دلچسپی نہیں دکھائی، پھر خطیر معاوضہ طلب کر لیا،حیران کن طور پر پی سی بی بھی ان کو 2 ملین ڈالر سالانہ (تقریبا 55کروڑ روپے ) دینے پر آمادہ ہو گیا، ماہانہ رقم تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے بنے گی، اگر یہ ڈیل ہو گئی تو واٹسن پاکستان تاریخ کے سب سے مہنگے کوچ بن جائیں گے، ان کے دیگر مطالبات تسلیم کرنے پر بھی بورڈ آمادہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی