آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

 اسلام آباد (میڈیازا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔


تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Synoptic صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا کا راج تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ -7 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی