عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، سی ای او پاکستان ریلوے

  لاہور: چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر 4 خصوصی ٹرینین چلائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے۔ 



عامر علی بلوچ نے کہا کہ کلوئلہ کی نقل و حمل کے ذریعے ریلوے کے تقریباً 50 فی صد اخراجات پورے ہورہے ہیں، ریلوے سسٹم چلانے کے لیے 24 گھنٹے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، خواجہ سعد رفیق ریلوے میں بہتری لائے، سیلاب کے بعد تباہ شدہ ٹریک کو بحال کرنے سمیت منافع بخش ٹرینیں بھی بحال کیں۔انہوں نے کہا کہ 55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی دیتی ہے تو وہ سب پنشن کے مد میں چلے جاتے ہیں، ریلوے خسارہ پنشن کی شکل میں ہےچھوٹی موٹی مینٹیننس خود کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کوچ پر 10 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے، تنخواہیں بھی خود دے رہے ہیں۔ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ اگر حکومت پنشن کے اخراجات اپنے ذمہ لےلے تو ریلوے پر بوجھ کم ہو سکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی