اسلام آباد: ایف 9 پارک میں بچی سے زیادتی کا کیس، ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف 9 پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ملزم ساجد حسن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم ساجد حسن کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ساجدحسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساجد حسن کو 3 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (20 مارچ) اسلام آباد پولیس نے ایف-9 پارک میں 1 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی