اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔
میڈیازا نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 18 مارچ کو طلب کرلیا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد کی جانب سے شیر افضل مروت کو 18 مارچ کی صبح 10 بجے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر جی 13 اسلام آباد میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
طلبی نوٹس 160 سی آر پی سی کے تحت شیر افضل مروت کی اسلام آباد میں G9/1 کے پتے پر ارسال کیاگیاجس میں تحریر کیاگیا ہے کہ انکوائری بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شروع کی گئی ہے، جس کے مطابق آپ نے 9 مارچ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے ٹوئٹ کیا۔ لہٰذا متعلقہ شواہد کے ساتھ انکوائری کے لیے پیش ہوں
