اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی
لیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی
جائیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجےتک ہوگی۔
واضح رہےکہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے جس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
