شویتا بچن کی سالگرہ میں ابھیشیک اور ایشوریا کی غیرموجودگی نے کئی سوال اُٹھادیے

 ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے شویتا بچن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نے 17 مارچ اتوار کی شب اپنی 50ویں سالگرہ کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اُن کے اہلخانہ، قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کے چند بڑے ناموں نے شرکت کی۔

شویتا بچن نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا، اس تقریب میں جہاں جیا بچن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، گوری خان، سہانا خان، سدھانت چترویدی سمیت دیگر اسٹارز کو دیکھا گیا تو وہیں شویتا بچن کے اکلوتے بھائی اور بھابھی تقریب میں نظر نہیں آئے


رپورٹ میں کہا گیا کہ شویتا بچن کی سالگرہ کی تقریب میں ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی آرادھیا بچن نے شرکت نہیں کی، اس فیملی کی غیر موجودگی نے ایک بار پھر بچن خاندان اور بہو ایشوریا رائے کے تعلقات پر کئی سوال اُٹھا دیے ہیں


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی