کراچی؛ کروڑوں کے فراڈ میں ملوث جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

   کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن تفتیشی پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ 


پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا، گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم ذیشان نے شادی کے بعد خواتین سے کاروبار کرنے کے لیے کروڑوں روپے لیے، اس کے علاوہ ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے  لیے کروڑوں روپے  لے کر ہڑپ چکا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کی جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے  جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

 اور شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی