کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ریکارڈ بنانے پر اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔
ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اسامہ میر کو “سپر اسٹار” کہا۔
اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرز میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی
