خراب نیند اور مائیگرین کے دوروں کے درمیان تعلق کا انکشاف

 ایریزونا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہو اہے کہ نیند میں بہتری لا کر مائیگرین میں مبتلا افراد کی کیفیت میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف ایریزونا ہیلتھ سائنسز میں کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے خراب نیند اور مائیگرین کے دوروں کے درمیان تعلق کی نشاند ہی کی۔

مائیگرین میں مبتلا اکثر افراد نے نیند کے مسائل (بشمول بے خوابی، نیند آنے یا برقرار رہنے میں مسائل، نیند کے خراب معیار، نیند سے اٹھ جانے اور مائیگرین کی تکلیف کی وجہ سے خود کو زبردستی سلانا) کے متعلق بتایا۔  اس تحقیق سے پہلے یہ بات معلوم نہیں تھی کہ آیا مائیگرین نیند میں خرابی کی وجہ بنتا ہے یا نیند میں خرابی مائیگرین کی وجہ بنتی ہے۔

تحقیق کے پرنسپل محقق ڈاکٹر فرینک پوریکا کا کہناتھا کہ نیند اور مائیگرین کے درمیان تعلق کا سائنس دانوں کو کافی عرصے سے علم ہے۔ ماضی میں کیے جانے والے مطالعے مریضوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے کیے گئے۔ اس تحقیق میں ٹیم نے پری کلینیکل ماڈل میں نیند کی پیمائش کی اور دیکھا کہ مائیگرین کی طرح کی تکلیف نیند کو متاثر نہیں کرتی لیکن اگر آپ کی نیند میں خلل ہوتا ہے تو آپ کے مائیگرین کا مریض ہونے کی وجہ سے مائیگرین کے دوروں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کی ٹیم نے چوہوں پری کلینیکل ماڈل استعمال کرتے ہوئے نیند میں خلل کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ الیکٹرو اینسیفیلوگرام ریکارڈنگ اور وژوئل مشاہدات کی مدد سے کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی