نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے، تحقیق

 ورزش کیے بغیر مُٹاپے سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نئی اسٹڈی کی صورت میں اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے  کہ  نہار منہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔



یہ تحقیقی مطالعہ لبنان کی ہولی اسپرٹ یونیورسٹی کے محققین نے  کیا ہے، جس میں ان کا   کہنا ہے کہ سیب  کا سرکہ مٹاپے سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ  ثابت ہوسکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے کوئی ضمنی اثرات ( سائیڈ ایفکیٹس) بھی نہیں ہیں۔

قبل ازیں ہونے والی متعدد تحقیق میں سیب کے سرکے کے استعمال سے  خون  میں  شکر کی سطح  اور بھوک میں کمی کی تصدیق ہوچکی تھی تاہم  اب  نئی اسٹڈی میں یہ بات  سامنے آئی ہے کہ  فربہ  افراد میں سیب  کا سرکہ باڈی ماس انڈیکس ( بی ایم آئی )، ٹرائی گلیسرائیڈ (  خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم  ) اور  کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔

اس اسٹڈی کے روح رواں  ڈاکٹر رونی ابو خلیل کے مطابق  تحقیقی مطالعے کے دوران 46 مردوں اور 74  خواتین رضاکاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 27 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔

120  مرد و خواتین کو چار گروپوں میں بانٹ دیا گیا تھا، پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ صبح ناشتے سے قبل  بالترتیب5، 10 اور 15  ملی لیٹر سیب کا سرکہ پیا، جبکہ چوتھے گروپ کو  تجرباتی طور پر ایک بے ضرر مائع پینے کے لیے دیا جاتا رہا۔

اسٹڈی میں شریک رضاکاروں نے محققین نےا پنی غذا اور جسمانی سرگرمی کے بارے میں بھی معلومات  فراہم کیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی