نواز شریف کے صاحبزادوں کی احتساب عدالت میں پیشی

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔



حسن نواز اور حسین نواز العزیزیہ ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سرینڈر کریں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا وارنٹ منسوخی کی درخواستوں پر سماعت کرینگے۔

احتساب عدالت نے سرینڈر کرنے کے لیے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کر رکھے ہیں۔ احتساب عدالت نے 2017 سے مسلسل غیرحاضر رہنے پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

اس موقع پر حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 12 اکتوبر کو سیاسی انتقام کا آغاز ہوا۔ مجھے وزیراعظم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا اور کئی ماہ قید رکھا گیا۔ نیب میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ عمران خان کو فئیر ٹرائل کا حق ملنے سے متعلق سوال پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی