اپنی پریس کانفرنس میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر کے ڈونلڈ لو کو کانگریس کمیٹی میں بلوایا، کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولنے کی سزا دو سال قید ہوتی ہے، وہاں بھی ڈونلڈ لو نے یہی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا نے دیکھا کہ امریکی کانگریس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جھوٹا قرار دیا گیا، آج ایک سرٹیفائیڈ چور جھوٹا ثابت ہو گیا۔
سماعت میں سائفرکیس کے مرکزی کردار اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈلو بھی امورخارجہ کمیٹی میں پیش ہوئے۔
سماعت میں پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔
کمیٹی کو دیے گئے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے، خود پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر کا الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔
