پی ٹی آئی دور میں ایمنسٹی لینے والے بلڈرز کے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کروانے کا فیصلہ



 اسلام آباد: پی ٹی آئی دور میں ایمنسٹی لینے والے بلڈرز کے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم سے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے والے ڈویلپرز اور بلڈرز کے جمع کروائے جانے والے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیوں سے تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیوں کونوٹیفائی کردیا ہے۔

میڈیازا  کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 399(I)/2024 کے ذریعے آئی کیپ کی تسلی بخش کوالٹی کنٹرول ریویو کی ریٹنگ رکھنے والی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کمپنیوں کو ایمنسٹی اسکیم سے اربوں روپے کافائد اٹھانے والے ڈویلپرز اور بلڈرز کے جمع کروائے جانیوالے کمپلیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے اہل قرار دینے کے لیے نوٹیفائی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جانے تھے اور ٹیکسوں میں بھی چھوٹ و مراعات دی گئی تھیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی