واشنگٹن: (میڈیازا نیوز) امریکا کی جانب سے پاکستانی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی عدالتوں میں زیر التوا مقدموں کا مسئلہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے، پاکستان کی عدالتوں میں چلنے والے مقدموں پر تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف تعاون کرتے رہیں گے، امریکا نہیں چاہتا افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بنے۔
پریس بریفنگ کے دوران روسی اور پاکستانی انتخابات کے موازنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ یہ وہ فیصلے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کو کرنے چاہئیں، ان ممالک کے لوگوں کے پاس انتخاب، معلومات تک رسائی ہونی چاہیے جو ان کے فیصلہ کرنے میں مدد کریں، یہ بھی ان لوگوں پر منحصر ہے کہ ملکی قیادت کیلئے کسے منتخب کریں اور اسے کس سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔
