بلاول اور آصفہ بھٹو سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 کراچی: (میڈیازانیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطین کے سفیر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔



ملاقات کے دوران پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی