راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ مقررہ وقت 7:30 کے بجائے 10 بجکر 17 منٹ پر شروع ہوا جو صرف دو گیندوں بعد ہی منسوخ کردیا گیا، بارش کے باعث میچ کو پانچ، پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس بھی آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم رابنسن اور ٹم سیفرڈ نے اننگز کا آغاز کیا، ٹم رابنس میچ کی دوسری گیند پر 2 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد مہمان کپتان مارک چیمپمین آئے لیکن بارش نے پھر انٹری ڈالی اور میچ منسوخ کردیا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے تین کھلاڑیوں عثمان خان، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی نے ڈیبیو کیا۔
جمعہ 19 آپریل کا دن پاکستان ٹیم کے لیے آرام کا دن ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے جمعہ 19 آپریل کو آپشن ٹرینگ ڈے ہوگا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
