سلو پوائزنگ کا خطرہ، بشریٰ بی بی نے مرضی کے اسپتال سے طبی معائنے کی درخواست دائر کردی

 بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی۔





بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زہر کے خدشے کے پیش نظر میری صحت پر اثر ہو سکتا ہے، عدالت شوکت خانم یاکسی مرضی کے پرائیویٹ اسپتال سے ٹیسٹ کرانےکی اجازت دے۔

وکیل شعیب شاہین کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سب جیل میں میسرباتھ روم میں متعدد خفیہ کیمرے لگے ہیں، سب جیل میں دیا گیا باتھ روم کمپرومائزڈ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیا گیا، سب جیل میں مردوں کی بھاری نفری تعینات ہے، سب جیل میں دیے گئے کھانے پر شدید تشویش اور تحفظات ہیں،کھانے کے بعد منہ اورگلےمیں جلن کا احساس ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی