عید الفطر رمضان کے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کا صلہ ہے: علی امین گنڈا پور

 پشاور: (میڈیازا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عیدالفطر رمضان کے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کا صلہ ہے۔




وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عیدالفطر ملت اسلامیہ کی اجتماعیت اور یگانگت کا مظہر ہے، آج بحیثیت قوم اور ملت ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملکی سرحدوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو عید کی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی