لاہور : (میڈیازا نیوز ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں۔
اس موقع پر خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے، خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
