اسرائیل بھرمیں حکومت کیخلاف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے

 تل ابیب : (میڈیازا نیوز ) غزہ میں قید اسرائیلیوں کے اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیتے وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے



۔قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں قید اسرائیلیوں کے اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد نے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی ، ہزاروں مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف احتجاجی مارچ بھی شروع کیا جبکہ انہوں نے صیہونی وزیراعظم کی رہائشگاہ جانے کی بھی کوشش کی۔

مظاہرین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا 31 مارچ کو شروع کیا، ہزاروں مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، اس کےعلاوہ حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے اور قبل از وقت انتخابات کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی