آرمی چیف سے سعودی معاون وزیردفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیردفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی عرب کے معاون وزیردفاع کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دفاعی پیداواراورفوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کا رائل سعودی لینڈ فورسزکی استعداد کارمیں اضافے کیلئے پاک فوج کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

میجرجنرل طلال بن عبداللہ نے پاک سعودیہ دفاعی تعاون کے5ویں اجلاس میں بھی شرکت کیں، سعودی معاون وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کیا، فورم نے عالمی،علاقائی سلامتی کودرپیش چیلنجز سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی