اغوا برائے تاوان میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار، شہری کو دو لاکھ لے کر رہا کیا

 کراچی: شہر قائد میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے دو لاکھ روپے تاوان لے کر رہا کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہری کی جانب سے اعلیٰ حکام کو درخواست کے باوجود ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ 

شہری کی رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے سے ڈیل ہوتے ہوتے پانچ لاکھ روپے میں جا کر طے ہوئی، شہری کو نامعلوم مقام سے لے کر محمودآباد کے بینک میں لے کر گئے، بینک کے اے ٹی ایم سے دو لاکھ روپے نکالے گئے، باقی رقم اگلے دن دینے پر شہری کو رہائی ملی۔

کار کے ٹریکر سے معلوم ہوا کہ شہری کو سی ٹی ڈی سول لائن لے کر جایا گیا، باقی کی رقم لینے کے لیے سہیل نامی شخص نے شہری کو فون کیا اور رقم سی ٹی ڈی سول لائن پہنچانے کے احکامات دیے اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

شہری کی جانب سے پولیس کے اعلی افسران کو درخواست اور تمام تر معلومات فراہم کردی گئی ہیں مگر پولیس اب تک سی ٹی ڈی کی کالی بھیڑوں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی