پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کیڈیٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، مہمان خصوصی تھے جبکہ ترک جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک اس موقع پر گیسٹ آف آنر تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ترک چیف آف جنرل سٹاف نے ممتاز کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل تھے، اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیر اور 149ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید کو صدارتی گولڈ میڈل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سعودی عرب کے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطوارقی الفلاج کو دیا گیا۔ آرمی چیف کی اعزازی 14ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر الیاس خان اور 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر شیر بانو کو کمانڈنٹ کی چھڑی سے نوازا گیا۔سے نوازا گیا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی