سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

 سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر پیغام میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کر سڑکوں پر آئے، پی ٹی آئی کی قیادت اسمبلیوں سے استعفوں پر غور کرے۔

حامدرضا نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کورہا نہیں کرنا تواسمبلیوں میں بیٹھنے کی کیا ضرورت؟ بانی پی ٹی آئی کو جلد انصاف نہ ملا تو اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی خاطر مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی