اسلام آباد: (میڈیازانیوز) صدر مملکت آصف زرداری سے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا، دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ غزہ کے عوام پر اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے اور یہاں انسانی امداد میں اضافے کے لئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں مزید باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

