کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیوایم رہنماؤں نے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ہما جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس طرح کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ایم کیو ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ شرم آنی چاہیئے ان وزیروں کو جو کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جو لوگ مرے ہیں ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیا وہ مزید لاشیں گرنے کا انتظار کررہی ہے پھر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مداخلت کرے گی۔ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں
