چاند اب اپنا رنگ بدلنے والا ہے،سورج کو گرہن لگانے کے بعد

  اپریل کے اوائل میں سورج کو مکمل ڈھک کر اسے گرہن لگانے کے بعد اب چاند اپنا رنگ تبدیل کرنے کو تیار ہے


منگل کی رات آسمان پر طلوع ہونے والا چاند ہماری آنکھوں کو حقیقت میں گلابی نظر نہیں آئے گا۔ اس کے بجائے یہ افق کے قریب معمولی سنہرا دکھے گا اور پھر واپس اپنی چمکدار سفیدی کے ساتھ اوپر اٹھے گا۔

ناسا کے مطابق، مین فارمرز المینیک نامی تنظیم نے 1930 کی دہائی میں پورے چاند کے لیے مقامی امریکی نام شائع کرنا شروع کیے اور یہ نام اب بڑے پیمانے پر جانے اور استعمال کیے جاتے ہیں۔


اپریل کے پورے چاند کو ”گلابی“ چاند کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا نام کائی جیسی جڑی بوٹی کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے کریپنگ فلوکس، ماس فلوکس یا ماؤنٹین فلوکس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مشرقی امریکہ کا ایک پودا ہے جو موسم بہار کے ابتدائی وسیع پھولوں میں سے ایک ہے۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی