اسلام آباد : (میڈیازا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں دانش سکولوں کاجال بچھایا ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکول سائٹ کے معائنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم ،وزرا ، چانسلرز اور طلبا کو سلام ، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، نوازشریف کی لیڈر شپ میں دانش سکول کا آغاز کیا، ایسے بچے جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے دانش سکول ان کا سہارا بنا۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں بچوں اور بچیوں کے ماں باپ کے پاس تعلیم کیلئےوسائل نہیں تھے، آج ان ہی دانش سکول کے چشم و چراغ دنیا میں اپنی قابلیت کا اثر قائم کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا شاندا رریکارڈ قائم کررہے ہیں، ہمیں تنقید کے نشتر کا سامنا کرنا پڑا کہ شہبازشریف یہ کیوں بنارہا ہے، میں نےکہا جب امرا کیلئے ایچی سن کالج بن سکتے ہیں، تو غریب اوریتیم بچوں کیلئے درسگاہیں کیوں نہیں بناسکت
