پنجاب میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز

 صوبہ پنجاب میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا


لاہور(میڈیازا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ایئرایمبولینس سروس سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ کوایئرایمبولینس سروس سےمتعلق بریفنگ دی گئی،بریفنگ کےدوران بتایا گیا کہ پہلی ایئرایمبولینس سروس کے لیےپہلےتربیتی سیشن کا آغازکردیا گیا ہے۔


دوران اجلاس مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کےدائرہ کار کومزید وسعت دی جائے گی،دوردرازعلاقوں میں حادثےکی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی،انسانی جان سےبڑھ کرکچھ نہیں،تمام تروسائل صوبے کی عوام پرخرچ کریں گے،ایمرجنسی کی صورت میں ایئرایمبولینس سروس مہیا ہوگی، سروس کودیگرصوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں  


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی