قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری توجہ ورلڈکپ پر ہے، میگا ایونٹ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ پوری توجہ ورلڈکپ پر ہے، ماضی میں بھی ہمارا عزم تھا کہ ٹرافی لے کر آئیں گے۔ دورے کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں گے، حارث رؤف آرام کے بعد آرہے ہیں امید ہے اچھا پر فارم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے جو بہترین تھا ہم نے وہ فیصلہ کیا ہے، عامر جمال کو پالیش ہونے میں وقت لگے گا، محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی تھی۔ ٹیسٹ میچ کارکردگی کو ٹی20 سے نہیں ملایا جاسکتا۔
بابراعظم نے کہا کہ حارث روف کی فٹنس میں بہت جلدی بہتری آئی ہے، محمد حارث کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بن رہی تھی، محمد حارث سے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس نہیں ہوئی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی حوصلہ دیتے ہیں تاکہ رزلٹس بہترین آئے، ورلڈ کپ جیتنے کیلئے انفرادی چیزوں پر نظر نہیں ہے، ورلڈ کپ سر پر ہے، روٹین پالیسی کا اب وقت نہیں۔
میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں

.jpg)

.jpeg)
.jpeg)