آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی، پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ

اسلام آباد: (میڈیازا نیوز) آئی ایم ایف کیساتھ طے اہداف کی خلاف ورزی پر پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا

میڈیازا نیوزکے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض 25 سو ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ آئی ایم ایف نے گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب تک کنٹرول کرنا تھا لیکن اب 150 ارب روپے سے زائد کا گردشی قرض رواں مالی سال کے دوران بڑھے گا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئی ایم ایف کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے گردشی قرض میں اضافہ روکنے کیلئے تجویز کیساتھ پلان بھی مانگ لیا اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے پاور، گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے پلان شیئر کیا جائے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی