پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونیوالے 210 افغانی گرفتار

 چاغی: (میڈیازا نیوز) پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 210 افغانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان میں داخل ہونے والے افغانیوں میں 40 خواتین، 20 بچے بھی شامل ہیں، مذکورہ افراد پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افغانیوں کو سرحدی سکیورٹی فورسز نے نوکنڈی لیویز کے حوالے کر دیا۔

میڈیازا نیوز ویڈیوز دیکھنے کہ لئے یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی